بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشال خان قتل کیس کا اہم کردار چارسدہ سے گرفتار

مشال خان قتل کیس کا اہم کردار چارسدہ سے گرفتار

مردان پولیس اور حساس اداروں کی کامیاب کاروائی ‘مشال خان قتل کیس کا اہم کردار چارسدہ سے گرفتار۔ پولیس ترجمان کے مطابق چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں مردان پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشال خان قتل کیس میں نامزد ملزم اسحاق خان ولد مشتاق خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔مبینہ ملزم اسحاق خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں فورتھ سمسٹر کے طالبعلم ہے ۔ گرفتار ملزم اسحاق خان کی نشاندہی پر چارسدہ سے مزید گرفتاریوں کابھی امکان ہے۔