بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کر گئی

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کر گئی

اسلام اباد۔ پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ جمعرات کی دوپہر سنایا گیا۔ اس فیصلے کا پوری قوم کے علاوہ دنیا بھرمیں انتظارکیاجارہاتھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد لاکھوں صارفین نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کا رخ کیا تاکہ تفصیلی فیصلے کے مندرجات دیکھ سکیں۔ تاہم تھوڑی دیربعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ہزاروں افرادکو ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران ویب سائٹ پر کچھ دیکھا نہیں جارہا تھا۔