بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف وزیراعظم رہنے کا جواز کھو چکے ٗ عمران خان

نواز شریف وزیراعظم رہنے کا جواز کھو چکے ٗ عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عدالت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسی ججمنٹ کبھی نہیں آئی،میں پاکستانی قوم کی طر ح نواز شریف کو کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر استعفی دیں کیونکہ ان کے پاس وزیر اعظم رہنے کا کون سا اخلاقی جواز رہ گیا ہے،وزیر اعظم کرسی پر رہے تو تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ‘ جو ادارے وزیر اعظم کے ماتحت رہیں گے وہ تحقیقات کیسے کریں گے، اگر نواز شریف60 دن میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو دوبارہ آ جائیں ‘ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ دیا ہے ‘ ملکی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا ‘ قطری خط تو مسترد ہو گیا ہے ‘ اس طرح دوسرے معاملات بھی کھلیں گے ‘ اب وزیر اعظم کی اور تلاشی لی جائے گی ‘ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا ‘ اگر عوام سڑکوں پر نہ آتی تو یہ کبھی بھی نہ ہوتا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘ سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا۔ جو فیصلہ آیا ہے اس کا مطلب ہے جو بھی انہوں نے منی ٹریل کی وضاحت کی تھی وہ مسترد ہو چکی ہے۔ 2 ججوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ ان کے پاس کیا اخلاقی جواز رہ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ نیب فیل ہو گئی ہے وہ ادارے پھر بھی وزیر اعظم کے ماتحت رہیں گے کیسے وہ تحقیقات کر سکتے ہیں۔

بجلی کا اتنا بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ نواز شریف 60 دن میں کلیئر ہو جاتے ہیں تو دوبارہ آ جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ قطری خط تو مسترد ہو گیا ہے اس طرح دوسرے معاملات بھی کھلیں گے۔ اگر عوام سڑکوں پر نہ آتی تو یہ کبھی بھی نہ ہوتا ۔ اب وزیر اعظم کی اور تلاشی لی جائے گی۔ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو ان کی اتنی توہین ہو گی۔ یہ مٹھائی کس چیز کی بانٹی جا رہی ہیں۔ پانچوں ججز نے نواز شریف کے شواہدکو مسترد کر دیا ہے۔