بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پاناما فیصلہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاناما فیصلہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی۔سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ آنے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1.56 فیصد اضافے کے بعد 47716 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے تاریخی اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا تاہم گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھا کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔