Home / شوبز / ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی کو 10 برس مکمل

ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی کو 10 برس مکمل

ممبئی۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کو آج پورے 10 برس ہوگئیف دونوں اداکار آج ہی کے دن (20اپریل)کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ڈھائی اکشر پریم کے(2000)،کچھ نہ کہو(2003)،دھوم 2(2006)،عمراؤ جان (2006)،گروو(2007) وغیرہ شامل ہیں ان فلموں میں دونوں کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا۔


سال 2007 میں فلم گروو کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک نے ایشوریا کو ہوٹل کی بالکنی پر کھڑے ہوکر پرپوز کیا اور انگوٹھی بھی پیش کی ،ایشوریا نے ان کی پیشکش کو فوراً قبول کرتے ہوئے ہاں کہہ دیا۔

بعد ازاں دونوں نے 2007 میں شادی کرلی اور آج یہ جوڑی بولی وڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے ،دونوں کی ایک 6 سالہ بیٹی آرادھیا رائے بچن ہے جس نے ان کے رشتے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔شادی کی دسویں سالگرہ پر ابھیشیک بچن نے اپنی زندگی کی چند یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں