بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چینی سرمایہ کاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ٗ پرویز خٹک

چینی سرمایہ کاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ٗ پرویز خٹک

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے تحت مزید چینی اور دوسری غیر ملکی کمپنیاں پاکستان اور خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کریں گی،جسے انہوں پاکستان کے لئے گیم چینجر قرار دیا۔چینی اخبارگلوبل ٹائم میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے اہم منصوبے کے تحت سازگار صنعتی پالیسیاں نافذ کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لانے کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔چین کے سرکاری دورے کے موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات نہایت کامیاب رہی اورون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں وافر مقدار میں مواقع ہونے کے باعث وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی لے رہی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہم کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے،انہوں نے کہا کہ سڑکوں،سیاحت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جو منصوبے وہ لائے ہیں منافع بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور وہ سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تحفظ دینے کے لئے ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور اس کے علاوہ صوبے نے 4 ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس بھی بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے نے مفاہمت کی 60 یادشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں سے 25 ایم او یوز مقامی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ ہیں۔