بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نمکمنڈی میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کی راہ ہموار

نمکمنڈی میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کی راہ ہموار

پشاور۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور اور نمکمنڈی کے تاجروں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے راہ ہموار ہوگئی‘ منصوبے پر 5کروڑ روپے لاگت آئے گی ‘تاجروں نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے لئے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کردیا۔تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے تاجروں کے تحفظات دور کرنے اور تاجروں کو اعتماد میں لینے مسائل سے آگاہی باہمی مشاورت اور رضامندی سے فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے جمعرات کے روز اجالس منعقد ہوا ہمراہ ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ریاض اعوان‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین ‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ صدر نمکمنڈی ہوٹل ایسوسی ایشن ناصر خان ‘ صدر خلیل اور دیگر بھی ضلع ناظم نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ فوڈ سٹریٹ کے قیام سے کسی کاروزگار خراب نہیں ہوگا نہ ہی کسی کو بے دخل کیاجائیگا اور نہ ہی کرایہ دار تبدیل کئے جائینگے منصوبے پر کام کا آغاز جلد سے جلد ہوگا ۔

پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کا قیام عمل میں لایاجائیگا ‘ انہو ں نے تاجر برادری سے باقاعدہ تجاویز طلب کی اس موقع پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے گئے کہ تاجران از خود تجاوزات کا خاتمہ کرینگے ‘ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ضلعی حکومت بازار میں تزین وآرائش اوربازار کے اہم عمارتوں کی تاریخی حیثیت کی بحالی اور بازار میں ٹف ٹائلز سے باقاعدہ فرش بندی کی جائیگی جبکہ فائبر گلاس شیٹ لگائی جائینگے ‘اس موقع پر نمکمنڈی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان نے ضلعی حکومت کو تاجروں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ ضلع ناظم کی آمد اور تاجروں کو اعتماد میں لینے پر انکا شکریہ اداکیا۔