بریکنگ نیوز
Home / بزنس / خیبر پختونخوا میں گند م خریداری کیلئے مراکز تشکیل

خیبر پختونخوا میں گند م خریداری کیلئے مراکز تشکیل

پشاور۔محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے موجودہ فصل خریف کے دوران گندم کے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا انتظام کیا ہے اور اس مقصد کیلئے پشاور،اضاخیل،نوشہرہ،صوابی،چارسدہ،مردان،ہریپور، حویلیاں، مانسہرہ سرائے نورنگ(لکی مروت)،کوہاٹ، ہنگو،کرک، بٹگرام، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،بونیر، دیر لوئر،سوات اور ملاکنڈ (درگئی)میں خریداری مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں جہاں سے گندم کی فوری خریداری شروع ہو گی۔اس سلسلے میں محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا عملہ مندرجہ بالا خریداری مراکز پر تمام دنوں بشمول ہفتہ و اتوارموجود رہے گا اور کاشتکاروں سے جو اپنی گندم برائے فروخت پیش کرینگے خریدے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے ایک کاشتکار یا سپلائرکیلئے زیادہ سے زیادہ500ٹن گندم فراہم کرنے کی حد مقرر کی ہے۔

اس مقصد کی تکمیل کیلئے محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے تمام کاشتکاروں سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ان مراکز پر صاف ستھری اور معیاری گندم برائے خریداری پیش کریں گے ۔گندم کے معیار کی تصدیق پرچیز کمیٹی کرے گی اور گندم معیاری پائی جانے کی صورت میں اس کی قیمت بحساب 1300/-روپے فی کلو 40کلوگرام یا 32,500/-روپے فی ٹن متعلقہ بینکوں کے ذریعے کراس چیک (Cross Cheque)کی شکل میں ہو گی اور کاشتکار کسی شکایت کیلئے متعلقہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا نظامت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حاجی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر سمیت نظامت خوراک خیبر پختونخوا کے فون نمبرز091-9331116،091-9331456،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک پشاور ڈویژن019-2322354،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک مردان ڈویژن 0937-9230342،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ملاکنڈ ڈویژن 0946-9240317،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک بنوں ڈویژن0928-9270021،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ہزارہ ڈویژن 0922-9310296،اسسٹنٹ ڈائریکٹرخوراک کوہاٹ ڈویژن0922-9260234پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا ہے۔