بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کنگنا کو اذان سے والہانہ محبت

کنگنا کو اذان سے والہانہ محبت


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جواپنے خیالات کا اظہارکرنے میں ذرا بھی نہیں گھبراتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ذاتی طورپرانہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ایک تقریب کے دوران گلوکارسونونگم کے اذان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی اورکے حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں لیکن مجھے ذاتی طورپراذان بہت پسند ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ اپنی فلم ’تنوویڈزمنوریٹرنس‘ کی لکھنؤمیں شوٹنگ کررہی تھیں تواس وقت جب بھی انہیں اذان کی آوازآتی تھی تو وہ اس میں محو ہوجاتی تھیں کیونکہ انہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مذہب یا کسی بھی چیز کے حوالے سے وہ بس اپنی ہی رائے دے سکتی ہیں کسی اورکے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہیں۔