بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

جمیکا۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا ہے۔یونس خان نے اعلان کیا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں کیریئر کی آخری سیریز کھیلیں گے لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو مزید ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو رخصت ہو جانا چاہیئے۔