بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے ٗنفیس ذکریا

بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے ٗنفیس ذکریا


اسلام آباد ۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے،بھارت کی پاکستان کے خلاف پالیسی جارحانہ ہے،بھارتی رویے سے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے،ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے،سب کے سامنے ہے،پاکستان اپنے ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ہفتہ کو بھارت میں میڈان پاکستان کپڑے فروخت کرنے والی دکان پر دھاوا بولے جانے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے،بھارت کی پاکستان کے خلاف پالیسی جارحانہ ہے،بھارتی رویے سے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے،سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے،ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے۔