بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشرف سے بیان لینے کیلئے 40 نکاتی سوالنامہ تیار

مشرف سے بیان لینے کیلئے 40 نکاتی سوالنامہ تیار


راولپنڈی۔ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں ملزم سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف سے بیان لینے کیلیے40 نکاتی سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے ،ملزم پرویز مشرف کی عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کیلیے ملک واپسی کا شیڈول طلب کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان اڈیالہ جیل میں بنائی گئی خصوصی عدالت میں کریں گے۔واضح رہے کہ مقدمے کے دیگر4 ملزمان رفاقت، حسنین، عبدالرشید اور شیر زمان کے وکلا کو بھی صفائی کے بیان ریکارڈ کرانے کیلیے سوال دیے جائیں گے جو تیار کرلیے گئے ہیں۔