بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستانی نوجوان نے لوگوں کو دنگ کر دیا

پاکستانی نوجوان نے لوگوں کو دنگ کر دیا

اسلام آباد۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے حیرت انگیز کارنامے کا مظاہرہ کرکے نا صرف لوگوں کو دنگ کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان نت نئے اور انوکھے کارنامے سر انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

اسی طرح کے ایک پاکستانی نوجوان نے بغیر ہاتھ لگائے دانتوں کے ذریعے 8 اینٹیں اٹھانے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ شائقین حیرت زدہ رہ گئے۔یہ نوجوان 21سال کا ہے اور اپنے دانتوں کے ذریعے بھاری بھرکم اینٹیں اٹھانے کی خوب صلاحیت رکھتا ہے۔