بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلام آباد میں مسافر وین کو حادثہ ٗ 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں مسافر وین کو حادثہ ٗ 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد۔ اسلام آباد انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافرہائی ایس درخت سے ٹکراگئی۔

جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارحادثے کے بعد جائے وقوعہ پہنچے اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔