بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صدرپاکستان نے ترک فوج کے سربراہ کو نشان امتیازسے نوازہ

صدرپاکستان نے ترک فوج کے سربراہ کو نشان امتیازسے نوازہ


اسلام آباد۔ صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں ترکش لینڈ فورس کے سربراہ جنرل صالح ذکی چولاک کو ایوان صدر میں ایک پرو قار تقریب میں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان امتیاز(ملٹری)عطا کیا گیا۔ ان کو یہ اعزاز پاکستان اور ترک فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کے لیے غیر معمولی خدمات پر عطا کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، سیکریٹری دفاع، پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستا ن ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو دفاع کے شعبے میں مزیدمضبوط کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس موقع پر ترکش لینڈ فورس کے سربراہ جنرل صالح ذکی چولاک نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی جڑیں تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ترکش جنگ آزادی کے دوران برصغیر کے مسلمانوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد کو ترک عوام نے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھاہے۔ جنرل صالح ذکی نے صدر مملکت اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انھیں نشان امتیاز(ملٹری)سے نوازاگیا۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید نئی راہیں استوار ہوں گی اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی، مہاجرین اور سرحدی سلامتی جیسے مسائل پر قابو پا لیں گے۔