بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زرداری کی خیبر پختونخوا آمد کی تیاریاں مکمل

زرداری کی خیبر پختونخوا آمد کی تیاریاں مکمل

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پشاور نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا آمد اور مردان و ملاکنڈ میں جلسوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت ہزاروں جیالوں کے قافلے مردان اور ملاکنڈ جلسوں میں شرکت کرینگے گزشتہ روز پی پی ضلع پشاور کے صدر ملک سعید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مصباح الدین ٗ سیکرٹری اطلاعات سید عادل شاہ ٗ سابق ضلعی صدور اسرار خان ٗ ملک طہماش خان اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 24اپریل بروز پیر ناردرن بائی پاس رانو گڑھی سے دن 12بجے جیالوں کے قافلے روانہ ہونگے جو مردان میں آصف علی زرداری کے جلسے میں شرکت کرینگے سید عادل شاہ کے مطابق ضلعی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مردان اور ملاکنڈ کے جلسوں کو تاریخی بنایا جائے گا اور ان جلسوں میں لاکھوں جیالے شریک ہونگے ۔