بریکنگ نیوز
Home / شوبز / صرف وہ کام کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں، سوناکشی

صرف وہ کام کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں، سوناکشی

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہے اس لئے صرف وہ کرتی ہوں جس سے خود خوش رہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ چیزوں کو اپنی شرائط پر کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ اپنے کام سے ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں۔

 بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے تو بہت اچھا ہے اور اگر نہیں کرتا تو اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں اور کسی بھی جانب سے دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتی۔