بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / میکسیکو سرحد پر دیوار ہرصورت میں بنے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

میکسیکو سرحد پر دیوار ہرصورت میں بنے گی، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو ملک سے ہر صورت میں نکالا جائے گا، میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر دیوار کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔واشنگٹن میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جرم نہ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن سکون سے رہیں۔ فی الحال ان کے خلاف کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔

لیکن تارکین وطن کے ایم ایس 13 گروپ سمیت دیگر جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن سے کسی بھی قسم رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہیں ہر صورت میں ملک سے نکالا جائے گا۔فرانس کے صدارتی انتخاب سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخاب کے موقع پرفرانس میں دہشتگردی سے صدارتی امیدواروں کو فائدہ ہوگا۔ زیادہ فائدہ قدامت پسند فرانسیسی صدارتی امیدوار میری لی پین کو ہوگا۔ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صحت کے پروگرام اوباما کیئر سمیت سابق صدر کے اکثر پروگراموں کو تبدیل کریں گے۔