بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسند ہیں، مشرف

پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسند ہیں، مشرف

دبئی ۔ سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانیکی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔ سابق صدرپرویزمشرف نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔

وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے پرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی۔