بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے، مجموعی تعداد 36ہوگئی

مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے، مجموعی تعداد 36ہوگئی

مردان ۔ مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے،گرفتار ملزمان کی تعداد36ہوگئی،ملزم بلال پر طلباء کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔اتوار کو پولیس کے مطابق مشعال خان قتل کیس کے مزید دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

گرفتار ملزمان کی تعداد36ہوگئی،گرفتار ملزموں میں بلال اور عامر شامل ہیں،ملزم بلال یونیورسٹی میں کمپیوٹرآپریٹر تھا،ملزم بلال پر طلباء کو اشتعال دلانے کا الزام ہے،دوسرے ملزم عامر کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔