بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شیخوپورہ‘بجلی کے تار گرنے سے 3مزدور جاں بحق،3 جھلس گئے

شیخوپورہ‘بجلی کے تار گرنے سے 3مزدور جاں بحق،3 جھلس گئے

شیخوپورہ ۔شیخوپورہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں زیرتعمیر مکا ن پر شٹرنگ کے دوران بجلی کے تار گرگئے،کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور3جھلس گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رچنا ٹاؤن میں 6 مزدور ایک زیر تعمیرِ مکان کی چھت پر شٹرنگ کا کام کررہے تھے

کہ اسی دوران اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار ٹوٹ کر چھت پرآ گرے۔کرنٹ لگنے سے 6 مزدور جھلس گئے جنہیں گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 مزدور آصف،رضوان اور مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔