بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلع بولان کے علاقے مچ میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ اس کا قلات سے67کلومیٹرشمال مشرق اور گہرائی171کلومیٹر تھی ۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔