بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں امریکی بم حملے سے 13 بھارتی بھی ہلاک ہوئے ، بھارتی میڈیا

افغانستان میں امریکی بم حملے سے 13 بھارتی بھی ہلاک ہوئے ، بھارتی میڈیا

نئی دہلی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی بم حملے سے ہلاک ہونے والوں میں 13 بھارتی بھی شامل تھے، افغان میڈیا نے امریکا کی جانب سے “ایم او اے بی” حملے میں بھارتیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔بھارتی میڈیا میں بھی اپنے 13 شہریوں کی ہلاکت کی بازگشت سنائی دے رہی ہیاور داعش سے تعلق کا دعوی کیا گیا ہے۔

پاکستانی سرحد سے قریب ننگرہار میں “مدرآف آل بمبز” کے حملے میں سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔پاکستان عالمی برادری سے افغانستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی تربیت کی شکایت کرتا رہا ہے۔