بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا


سرینگر ۔ ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ہفتے کی شام کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں حیات پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔

ایک شہید نوجوان کی شناخت یونس مقبول گنائی کے طور پر ہوئی ہے اور اسکا تعلق پاتری گام چاڈورہ سے بتایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ دکانداروں نے دکانیں بند کیں جبکہ لوگوں نے سڑکوں پر آکر زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔