بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یکم شعبان جمعہ کو ہونے کی پیشگوئی

یکم شعبان جمعہ کو ہونے کی پیشگوئی


فیصل آباد۔معروف ماہر فلکیات ، علم الاعداد ، قمر شناس و روایت ہلال پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ شعبان المعظم 1438ھکا چاند 27اپریل بروز جمعرات بمطابق 29رجب المرجب کی شام نظر آئے گا اور یکم شعبان المعظم 28اپریل بروز جمعہ کو ہو گی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رجب المرجب کا مہینہ 29ایام پر مشتمل ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ نیا چاند 25اپریل بروز بدھ بمطابق 27رجب کی بعد دوپہر پیدا ہو گا اس لئے 26اپریل بروز بدھ بمطابق 28رجب کی شام اس کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ 27اپریل بروز جمعرات بمطابق 29رجب المرجب کو مذکورہ چاند کی عمر پوری ہو گی اس لئے اسے جمعرات کی شام بوقت نماز مغرب ننگی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ افق پر نئے چاند کا دورانیہ اور لیگ ٹائم 47منٹ تک ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے علاوہ خطہ کے دیگر ممالک میں بھی شعبان المعظم 1438ھ کا چاند 27اپریل کو ہی نظر آئے گا اس طرح 28اپریل بروز جمعہ کو یکم شعبان ہو گی۔