بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کی شفافیت میں اپنا کردار ادا کرینگے ٗکور کمانڈرکانفرنس

جے آئی ٹی کی شفافیت میں اپنا کردار ادا کرینگے ٗکور کمانڈرکانفرنس

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 202ویں کور کمانڈر اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فوج اپنے ارکان کے ذریعے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی میں شفاف اور قانونی طریقے سے کردار ادا کرے گی ،ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں اعلی ترین عسکری قیادت نے ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے پر بھی تفصیلی طور پر زیر غور آیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج پناماکیس کے فیصلے کے تناظر میں تشکیل دی جانے والی جےآئی ٹی میں شفاف کردار ادا کرے گی اور جےآئی ٹی میں شامل ادارے کے اراکین سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں نیب، ایس آئی سی پی اور ایف بی آر کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسر بھی شامل ہوں گے۔