بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیف جسٹس بھی عمران کی قیادت کے معترف

چیف جسٹس بھی عمران کی قیادت کے معترف


اسلام آباد۔بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ قوم کے لیڈر ہیں ،آپ کا ایک مثبت جملہ معاملات ٹھیک کر سکتا ہے، اداروں کا احترام کرنا ہوگا۔پاکستان میں جو ہو رہا ہے ایسا کہیں نہیں دیکھا۔پیرکوبنی گالہ میں لینڈ مافیا اورغیرقانونی تعمیرات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کپتان سے کہا کہ اسکول کیدورمیں آپ کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں۔

بیس بال میچ میں آپکی ماری ہوئی شاٹ آج بھی یاد ہے۔ خان صاحب آپ ایک عام آدمی نہیں۔آپ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے۔ قوم میں بداعتمادی کی فضا کو ختم کرنا ہے، عوام آپ کی بات کو سنتے ہیں۔آپ کا ایک مثبت جملہ تمام معاملات ٹھیک کر سکتا ہے۔