بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مغربی برازیل میں پادری سمیت 9 افراد قتل

مغربی برازیل میں پادری سمیت 9 افراد قتل

برازیلیا۔مغربی برازیل کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے واراور فائرنگ کرکے پادری سمیت 9 افراد کو قتل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے نواحی علاقے میں نامعلوم فراد نے 9 افراد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ان افراد کو چھریوں کے وار کے علاوہ گولیاں بھی ماری گئیں۔ مارے جانے والے افراد میں ایک پادری بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد مرد ہیں جن کی عمریں 23 سے 57 سال کے درمیان ہیں۔