بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مصطفی کھر کی عمران خان سے ملاقات ٗ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

مصطفی کھر کی عمران خان سے ملاقات ٗ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان


اسلام آباد ۔سیاسی رہنما غلام مصطفی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی رہنما غلام مصطفی کھر نے بن گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔غلام مصطفی کھر نے عمران خان کے نظریات اور موقف کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔