بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 854پولیس اہلکار وی وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور

854پولیس اہلکار وی وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور


پشاور۔صوبے کے دس اضلاع میں 854پولیس اہلکار وی وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پر تعینات ہیں ۔ پشاور میں پہلے سے ہی 1529اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں اراکین پارلیمنٹ ، نا ظمین ، سابق اراکین اسمبلی ، مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی سیکورٹی کے لئے یہ اہلکار تعینات ہیں ۔ سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے غیر متعلقہ شخصیات سے پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لینے کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق چارسدہ میں اہم شخصیات ، ناظمین کی سیکورٹی کے لئے 53پولیس اہلکار ، نوشہرہ میں چالیس ، مردان میں 49، دیر لوئر میں 101، ہنگو میں دس ، کرک میں نو ، کوہاٹ میں 38، ابیٹ آباد میں 59، ڈی آئی خان میں 52، مردان میں 172اور مالاکنڈ ڈویژن میں 271اہلکار اہم شخصیات کی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ سیکورٹی سابق دور حکومت میں دی گئی تھی جبکہ بعض شخصیات کے پاس پولیس کے علاوہ ایف سی کا سکواڈ بھی موجود ہے ۔