بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجلی نرخوں میں کمی کا امکان

بجلی نرخوں میں کمی کا امکان


اسلام آباد ۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں چار روپے 59پیسے فی یونٹ کمی کا امکان متوقع ، تاہم تین سو سے کم یونٹ والے اس سے مستفید نہیں ہونگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی جس میں فروری کیلئے بجلی کی قیمت 2روپے 39پیسے فی یونٹ کم کی گئی ہے جبکہ مارچ کیلئے بجلی کی قیمت 2روپے 20پیسے فی یونٹ کم کی گئی ہے جو ٹوٹل 4روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان متوقع ہے جس کا فیصلہ سی پی پی اے کی درخواست پر چھبیس اپریل کو سماعت کے بعد متوقع ہے تاہم بجلی کی قیمت میں کمی سے 300یونٹ والے صارفین مستفید نہیں ہوسکے گے۔