بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حساس اور اہم تنصیبات کی حفاظت سے متعلق تربیت

حساس اور اہم تنصیبات کی حفاظت سے متعلق تربیت

پشاور۔ صوبے کے حساس اور اہم تنصیبات کی حفاظت سے متعلق ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز کو ایک ہفتے پر مشتمل کریش کورس کل25 اپریل سے پولیس سکول آف ٹیکٹس پشاور میں شروع ہو رہا ہے۔اس امرکا اعلان آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے آئی جی پی کی جانب سے ریجنل پولیس افسروں کے نام جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پہلے مرحلے میں فیلڈ میں تعینات صوبے کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسروں کو کورس کرایا جائیگا۔

پہلے بیج میں 25ایس ڈی پی اُوز کو تربیت دی جائیگی۔ تربیت مکمل کرنے والے ایس ڈی پی اُوز اپنے اپنے اضلاع میں حساس اوراہم تنصیبات کی چیکنگ خود عمل میں لائیں گے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں چار کورسز منعقد کرائے جائیں گے۔ جبکہ ریٹائرڈ سپیشل سروسز گروپ (SSG) اور ریٹائرڈ آرمی افسران پر مشتمل ٹیم کے ارکان کو رس کے شرکاء کو تربیت دیں گے۔ حکم نامے کے مطابق ایک ماہ میں 100 پولیس افسروں کی تربیت مکمل کی جائیگی۔ایس ڈی پی اُوز کریش کورس کے دوران حساس اور اہم تنصیبات کی حفاظت سے متعلق حاصل کردہ تربیت اپنے اپنے اضلاع میں ماتحت عملے کو فراہم کریں گے۔