بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مہاجرین واپسی ٗ سکیورٹی وزارت سیفران کی ذمہ داری؟

مہاجرین واپسی ٗ سکیورٹی وزارت سیفران کی ذمہ داری؟

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے افغان کمشنر یٹ کا انتظام و انصرام وزارت سیفران کے حوالے کر نے پر وفاقی حکو مت پر واضح کیا ہے کہ سی پی پیک میں افغان مہا جرین کے حوالے سے سکیورٹی ٗحساس تنصیبات ٗ تعلیمی اداروں اور سکیورٹی کے اعتبار سے منفی اثرات کے معاملے میں وزارت سفیران ذمہ دار ہو گی ٗ

صو بائی محکمہ داخلہ کی جانب سے وزارت سیفران اسلام آباد کوبھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صو بائی حکو مت کا مؤقف تسلیم نہیں کیا گیاجبکہ افغان مہاجرین کے امور کے سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کے لئے بھی صو بائی حکو مت سے مشاورت نہیں کی گئی ٗ

لہٰذا افغان مہا جرین کی واپسی اور دیگر امور کی کوئی ذمہ داری صو بائی حکو مت پر نہیں ہو گی ٗ خط میں کہا گیا ہے کہ افغان امور کے معاملے میں کوئی میکنزم نہیں بنایا گیا اور نہ کوئی باضابطہ طریقہ کا ر طے کیا گیا ہے ۔