بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں100گراؤنڈز پر کام جاری

خیبر پختونخوا میں100گراؤنڈز پر کام جاری

مردان ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھرے جلسے میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی یونس خان کے نعرے لگوا دئیے ۔ مردان میں جلسے کے دوران انہوں نے کہاکہ یونس خان کا تعلق بھی مردان سے ہی ہے ،اس نے 10ہزار رنز مکمل کیے جو بہت بڑی بات ہے ٗ عمران خان نے لوگوں سے کہا کہ یونس خان کے نعرے لگاؤجس پر لوگوں نے کھل کر نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں100گراونڈز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان گراؤنڈز کا رخ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس انسا ن کو سکھاتی ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا بلکہ کڑی محنت کے بعد کچھ ملتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جو نوجوان سپورٹس کے ساتھ ساتھ پڑھ لکھ جائے تو اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔انہوں نے بتا یا کہ آج تحریک انصاف کو بنے ہوئے 21سال ہو گئے ہیں ،اس عرصے میں لوگوں نے بہت مذاق بنا یا اور باتیں کیں تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے میری ٹریننگ پہلے ہی ہوگئی تھی اس لیے ان باتوں نے میرا حوصلہ کم نہ کیا ۔