بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان کا رقم عطیہ کرنے کا اعلان

یونس خان کا رقم عطیہ کرنے کا اعلان

جمیکا۔قومی عظیم بیٹسمین و سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اب میں اپنا بلا نیلام کروں گا۔

اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ٹی سی ایف پاک نامی این جی او کو عطیہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ دس ہزار رنز میری ہی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے جس پر بہت زیادہ خوشی ہے۔