بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرم ایجنسی،مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ٗ 10 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی،مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ٗ 10 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی۔کرم ایجنسی کے علاقے سنٹرل پارک میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون سمیت 10افراد جاں بحق اور 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حکا م کے مطابق منگل کے روزکرم ایجنسی کے علاقے سنٹرل پارک میں گودرسے سداجانے والی مسافر وین سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں 10افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتوں بھی شامل ہے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکے کی شکاروین گودرسے سداجارہی تھی کہ اس کوریموٹ کنٹرول کی مددسے دھماکا اڑا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کوسدااسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔