بریکنگ نیوز
Home / صحت / خیبر پختونخوا میں 50لاکھ افراد کو خطرناک بیماری لاحق

خیبر پختونخوا میں 50لاکھ افراد کو خطرناک بیماری لاحق


پشاور ۔خیبر پختونخوا میں پچاس لاکھ افراد کے شوگر کے مرض میں مبتلاء ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ صرف دو ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ اور حیا ت آبادمیڈیکل کمپلیکس میں شوگر کے مریضو ں کے لئے صرف ایک ایک وارڈ قائم کیا گیا ہے صوبائی حکو مت کو پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ہری پور اور کرک میں چھ ہزار افراد کو سر وے میں شامل کیا گیا جن میں 19.2 فیصد افراد میں شوگر کی بیماری کا پتہ چلا ہے ۔

اس طرح ہر فرد شوگر کا مریض ہے ٗان میں13 فیصد افراد شوگر کے مرض کے ابتدائی مرحلے میں ہیں ٗ ڈی ٹیک پراجیکٹ کے انچارج ڈاکٹر ایچ اے عامر کی سر براہی میں قائم سر وے ٹیم نے صو بائی حکو مت سے سفارش کی ہے کہ اگر اس مہلک مرض کی روک تھام نہ کی گئی تو یہ بیماری خطر ناک ہر تک پھیل سکتی ہے ٗواضح رہے کہ صو بائی حکو مت نے شوگر کے مریضو ں کو مفت انسولین کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رکھے ہیں تا ہم تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کے آگے یہ اقدامات ناکافی نظر آتے ہیں۔