بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / احتساب کمیشن تقرری اختیار بارے بل منظور

احتساب کمیشن تقرری اختیار بارے بل منظور

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل ٗ پراسکیوٹر جنرل اور ڈائریکٹر انٹرنل مانیٹرنگ اینڈ پبلک کمپلینٹ کے عہدوں پر تقرریوں کا اختیار ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو دیدیا ہے اس کمیٹی میں ہائی کورٹ کے چار معزز جج اور ایڈووکیٹ جنرل شامل ہونگے صوبائی اسمبلی میں منگل کے روز احتساب کمیشن ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ترمیمی بل کے تحت احتساب کمیشن کے موجودہ پانچوں کمشنرز اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے اور ان کا ٹینور مکمل ہونے کے بعد کمیشن نئے کمشنروں کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کرے گا۔

اس دوران کسی بھی کمشنر کی پوسٹ خالی ہونے پر حکومت سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر نیا کمشنر تعینات کرے گی احتساب کمیشن میں تمام کلیدی عہدوں پرع تعیناتیاں چار ماہ کے عرصے میں مکمل کی جائیں گی ہائی کورٹ کی سلیکشن کمیٹی ڈائریکٹر جنرل ٗ پراسکیوٹر جنرل اور ڈائریکٹر انٹرنل مانیٹرنگ پر شکایات یا اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات کی بھی تحقیقات کر سکے گی اس دوران انہیں وضاحت کا موقع دیا جائے گا اور الزامات ثابت ہونے پر سلیکشن کمیٹی حکومت کو متعلقہ آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرے گی ڈائریکٹر جنرل کمشنروں اور دیگر عملے کی کارکردگی پر چیک رکھے گا اور کسی بھی الزام کی تصدیق کی صورت میں ڈی جی ایکشن لینے کا مجاز ہوگا ۔