بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شیف کا مسلسل 53گھنٹے ڈشز بنانے کا عالمی ریکارڈ

شیف کا مسلسل 53گھنٹے ڈشز بنانے کا عالمی ریکارڈ

پشاور۔ بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک شیف نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے مسلسل53گھنٹوں تک کھانا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کیلئے شیف وشنو منوہر نے کئی گھنٹوں کے دوران کئی مزیدار ڈشز بناکر ناصرف وہاں موجود لوگوں کو کھلائی بلکہ ججز کو بھی خوب خوش کیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈامریکی شیف کے نام تھا جس نے مسلسل چالیس گھنٹے تک کھانا بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔