بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجاب سے دودھ کی سپلائی پر پابندی کی تجویز

پنجاب سے دودھ کی سپلائی پر پابندی کی تجویز

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے بڑھتی ہو ئی بیماریوں کی روک تھام کیلئے پنجاب سے کیمیکل ملا دودھ کے صوبے میں سپلائی پر پابندی کی تجویز پر غور شروع کیا ہے ۔ پنجاب سے کیمیکل ملا دودھ شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہو رہا ہے دو لاکھ سے زائدلیٹر دودھ روزانہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کو سپلائی ہو رہا ہے ۔ غیر معیاری دودھ کے خلاف خصوصی کاروائی شروع کی ہے جس کے بعد پنجاب سے ملاوٹ شدہ دودھ صوبے میں سپلائی ہو رہا ہے جس سے مختلف خطرناک بیماریاں بھی پھیل رہی ہے۔

پنجاب سے آنے والے دودھ کے صوبے میں فروخت پرپابندی لگانے اور پنجاب سے سپلائی پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دو محکموں کی جانب سے دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کو دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی فروخت پرپابندی پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہو گا جب تک پنجاب سے کیمیکل ملا دودھ خیر آباد ، اٹک کے مقام پر اس کی سپلائی بند نہ کی جا سکے ۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کریگی ۔