بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / اڑنے والی موٹرسائیکل بھی تیار

اڑنے والی موٹرسائیکل بھی تیار


پشاور ۔ گوگل کے شریک بانی لیری پیج کافی عرصے سے خاموشی کے ساتھ دو کمپنیوں کے ساتھ مل کر اڑنے والی سواریوں کی تیاری پر کام کررہے تھے‘ اب ان میں سے کیٹی ہاک نامی کمپنی نے آخرکار پہلی اڑنے والی گاڑی یا یوں کہہ لیں موٹرسائیکل کا تجربہ کیا ہے اور یہ عام افراد کیلئے رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی۔ کیٹی ہاک کے صدر سبسٹین تھرون نے ایک ٹوئٹ میں اپنی کمپنی کے ویب سائٹ کا ایک لنک شیئر کیا جس میں فلائیر نامی اس سواری کے پروٹوٹائپ کی ویڈیو اپ لوڈ تھی۔

یہ پروٹوٹائپ ایک موٹرسائیکل جیسے برقی ائیرکرافٹ کا ہے جس کے حتمی ورژن پر ابھی کام جاری ہے جو اس سے کچھ مختلف ہوسکتا ہے۔ اس سواری کا وزن سو کلو گرام تک ہے اور یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ کسی گاڑی کے مقابلے میں یہ موٹرسائیکل سے زیادہ مشابہہ ہے جو کہ پانی میں لینڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ایک شخص کے ساتھ سفر کرنے والی اس سواری میں آٹھ روٹرز ہیں جو کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ اور ہاں اس سواری کو چلانے (بلکہ اڑانے) کیلئے پائلٹ لائسنس کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔