بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی۔ ڈانسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہدری اسلم حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد سمیت دیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کاچالان اے ٹی سی کراچی کو موصول ہوگیا ہے ،چالان میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں کالعدم تنطیم کے 2 دہشت گردی ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی گرفتار ہیں۔

چوہدری اسلم پر حملہ خود کش بمبار نعیم اللہ سے کروایا گیا جس کی نادرا کی مدد سے شناخت کی گئی، ہلاک دہشت گرد مدرسہ ربانیہ کا طالب علم اور پیر آباد کا رہائشی تھا جو 2000 سے 2009 تک افغانستان میں رہا چالان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے چوہدری اسلم پر حملے منصوبہ بندی افغانستان میں کی واضح رہے کہ منتظم عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے معاملہ اے ٹی سی منتقل کیا تھا۔