بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 2رکن قومی اسمبلی کی پاکستانی شہریت چیلنج

2رکن قومی اسمبلی کی پاکستانی شہریت چیلنج


اسلام آباد ۔ رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹر حیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت سے دونوں پارلیمنٹیرینز کی نااہلی اور افغان شہری ہونے کی بنا پر ان کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نثار الحق نے اپنے وکیل شیر افضل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹر حیات اللہ جان کی شہریت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں پارلیمنٹیرینز افغان شہری ہیں

جنہوں نے حقائق چھپائے اور جھوٹ بولا اس لیے ان کی بطور رکن قومی اسمبلی اور بطور سینیٹر رکنیت ختم اور پاکستانی شہریت منسوخ کی جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری خارجہ ،چیف الیکشن کمشنر ،سیکرٹری سیفران ،چیئرمین نادرا ،ڈی جی آئی بی ،ایم این اے بسم اللہ جان اور سینیٹر حیات اللہ جان فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے ساتھ بسم اللہ جان اور حیات اللہ جان کی افغان شہریت کی دستاویزات بھی لف کی گئی ہیں۔