بریکنگ نیوز
Home / کھیل / یونس خان کیلئے’’سپیشل تحفہ‘‘ کا اعلان

یونس خان کیلئے’’سپیشل تحفہ‘‘ کا اعلان


پشاور ۔پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دس ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے والے یونس خان کے لیے ’’سپیشل تحفہ‘‘ دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفرید ی کا کہنا تھا کہ انہیں یونس خان پر فخر ہے اوروہ ان کی ٹیم کا اہم ترین جزو ہیں،10ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے ‘وہ یونس خان کو ایک ایسا تحفہ دینے کی پلاننگ کررہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں اے پی ایس بھی لے جائینگے۔