بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی فیصلہ

اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی فیصلہ

پشاور ڈخیبر پختونخوا حکومت نے 20 اپریل کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والے اساتذہ سے ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیر حاضر اساتذہ کی فہرستیں طلب کر لی ہیں ۔

20 اپریل کے احتجاج میں شرکت کے باعث اساتذہ سکولوں سے غیر حاضر تھے اساتذہ کے احتجاج کے باعث سرکاری سکولوں میں طلبہ کا ایک دن ضائع ہونے پر صوبائی حکومت نے ان کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اضلاع کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔