بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی انتخابی نشان انٹرا پارٹی الیکشن سے مشروط

پی ٹی آئی انتخابی نشان انٹرا پارٹی الیکشن سے مشروط

اسلام آباد ۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملہ پرالیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے ٗنشان حاصل کرنے سے قبل تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے مکمل کرے ۔واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے تک تحریک انصاف کسی قسم کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔