بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان ٹوبیکو بورڈ ترمیمی بل منظور

پاکستان ٹوبیکو بورڈ ترمیمی بل منظور


اسلام آباد۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ ترمیمی بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کرلیا جبکہ اسٹٹ لائف انشورنس کارپوریشن تنظیم نو ترمیمی بل 2016 آئندہ اجلاس تک موخر کردیا‘ کمیٹی نے ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے تفصیلی جائزے کے لےء پی پی پی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کی زیر صدارت تین رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

جمعرات کو قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خاج کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان چوہدری اسد الرحمان‘ پرویز ملک‘ میاں محمد رشید‘ شذرہ منصبعلی خان‘ شہزادی عمر زادی ٹوانہ‘ نذیر احمد بھگو‘ شازیہ مری‘ مسرت احمد زیب‘ ساجدہ بیگم‘ سنجے پروانی‘ شاہ جی گل آفریدی اور ڈاکٹر فوزیہ حمید سمیت چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ‘ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے منٹس پر غور و خوص کیا ارکان کے اعتراض پر میٹنگ کے مینٹس کی منظوری نہیں دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام منٹس ارکان میں تقسیم کئے جائیں گے اور ان پر نظر ثانی کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین نے کمیٹی کو کارپوریشن کی تنظیم نو بارے بل پر بریفنگ دی کمیٹی کے ارکان کی مخالفت پر بل آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ وزیر کمیٹی میں آکر بل بارے ارکانکو خود بریفنگ دیں اور ان کے اعتراضات کا جواب دیں۔ بعد ازاں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے چیئرمین نے ترمیمی بل بارے بریفنگ دی جس کے بعد کمیٹی نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی ترمیمی بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کرلیا اس موقع پر کمیٹی ارکان نے پاکستان کی مسلسل گرتی ہوئی برآمدات اور تجارتی خسارے پر شدید تسویش کا اظہار کیا اس حوالے سے شازیہ مری کی سربراہی میں ایک تین رکنی ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں کمی بارے وجوہات کا تعین کرکے مرکزی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گا۔