بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حج درخواستوں کی صوبہ وارتفصیلات جاری

حج درخواستوں کی صوبہ وارتفصیلات جاری

اسلام آباد۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت مکمل ہونے پرحج2017کے درخواست دہندہ افراد کی مکمل اورصوبہ وار تفصیلات جاری کر دیں۔آج درخواستوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے 1لاکھ 7ہزار526خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا جائے گا۔حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل کراء جائے گی۔71ہزار سے زائد عازمین نجی ٹور آپریٹر ز کے تحت حج کریں گے۔جمعرات کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اس سال پورے ملک سے کل 3 لاکھ 38 ہزار 682 درخواستیں موصول ہوئیں۔سب سے زیادہ ایک لاکھ 55 ہزار 814 درخواستیں پنجاب سے موصول ہوئیں۔سندھ سے 72 ہزار 934 درخواستیں دی گئیں۔خیبر پختونخواہ سے69 ہزار 779 درخواستیں جمع کراء گئیں۔

بلوچستان سے6 ہزار 116 افراد نے حج کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔فاٹا سے 6 ہزارآزاد کشمیر سے2 ہزار 622 درخواستیں موصول ہوئیں۔اسلام آبادسے 10 ہزار33 جبکہ گلگت بلتستان5 ہزا 84 درخواستیں موصول ہوئیں۔حج درخواستوں پر قرعہ اندازی28اپریل کو کرائی جائے گی۔سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔اکہتر ہزار سے زائد عازمین حج نجی ٹور آپریٹر ز کے تحت حج کریں گے۔رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے