بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم

خیبر ایجنسی کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم

باڑہ ۔ خیبر ایجنسی کے مزید 622متاثرہ خاندانوں میں 21کرڑو 47 لاکھ اور20ہزارروپے تقسیم کئے گئے۔گزشتہ روز ایڈشنل پولیٹکل ایجنٹ میر راضا نے شاہ کس لیوی سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں تیراہ کے مختلف اقوام میں قوم ذخہ خیل ،شلوبر اورجن سکھ برادری بھی شامل تھے ۔تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کے چیک تقسیم کئے ۔ مکمل تباہ شدہ مکان کے لیے 4 لاکھ اور جذوی تباہ شدہ مکان کے لئے 1 لاکھ 60 ہزار روپے کے چیک دیئے جا چکے ہیں۔

شاہ کس لیوی سنٹرکے اس تقریب میں وادی تیراہ کے تحصیلدار شہریار ، باڑہ کے تحصیلدار خالد خان ، پولیٹکل تحصیلدار غنچہ گل ،لائن افسر باڑہ اکبر آفریدی سمیت فاٹاسیکریٹریٹ کے ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن یونٹ( آر آر یو) کے ایجنسی کوارڈینیٹر محمد یوسف ،سلمان خان آفریدی،دوسرے حکام سمیت علاقہ کے سیاسی اور سماجی لوگوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ پہلے مکمل شدہ سروے کی آخری قسط تھی، جبکہ ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آ ر آر یو سے ابتک خیبرایجنسی کے 3782 متاثرہ خاندانوں کے کیسز کی اپرول ہوچکی ہیں جس کے لئے ابتک 1 ارب 29کروڑ اور 54 لاکھ تک کے روپے متاثرین کو جاری کر دیئے گئے ہیں ۔