بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ

میران شاہ۔پاکستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں متعدد طالبان جنگجوں ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک سینئر طالبان کمانڈر عبدالرحمن بھی شامل ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں متعدد طالبان جنگجوں ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں ۔

اس حملہ میں3 مزدور اور ٹی ٹی پی کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے گروپ شمالی وزیرستان طالبان کے ترجمان عبداللہ وزیرستانی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں 3 مزدور اور ٹی ٹی پی کے 7 جنگجو ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبائلی رہنما ملک وحید اللہ نے بتایا کہ انھوں نے پہار پر قائم ایک مکان پر دو میزائل گرتے دیکھے جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، میں ‘وہاں سے جس قدر دور جاسکتا تھا چلا گیا’۔رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سینئر طالبان کمانڈر عبدالرحمن بھی شامل ہے۔تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔